ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مودی حکومت کا بڑا فیصلہ، سرجیکل اسٹرائیک کے ثبوت جاری نہیں کئے جائیں گے

مودی حکومت کا بڑا فیصلہ، سرجیکل اسٹرائیک کے ثبوت جاری نہیں کئے جائیں گے

Thu, 13 Oct 2016 11:32:47    S.O. News Service

نئی دہلی،12؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)مرکز کی مودی حکومت نے پاک مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی فوج کی جانب سے انجام دیے گئے سرجیکل اسٹرائیک سے منسلک کسی بھی ثبوت کو جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت کا خیال ہے کہ ثبوت سامنے آنے سے پاکستانی فوج کی مشکلیں بڑھ سکتی ہیں. لیکن حکومت ایسا نہیں کرنا چاہتی۔انگریزی اخبار دی انڈین ایکسپریسکے مطابق، کچھ سرکاری ذرائع نے کہا ہے کہ اس وقت ہندوستان جنگ کرنے کی حمایت میں نہیں ہے، لیکن اگر پھر بھی جنگ کے حالات بنتے ہیں تو ہندوستان لڑنے اور جیتنے کے لئے تیار ہے۔سرکاری ذرائع نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان کو سرجیکل اسٹرائیک پر سفارتی حمایت بھی ملی کیونکہ کسی بھی ملک نے ہندوستان کے اس قدم کی مخالفت نہیں کی۔ پاکستان کے سب سے قریبی مانے جانے والے چین نے بھی اس معاملے پر کوئی احتجاج درج نہیں کیا۔ اتنا ہی نہیں بہت سے اسلامی ممالک کی جانب سے آنے والے بیان بھی ہندوستان کی حمایت میں تھے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ 2017کی یوم جمہوریہ تقریب میں ابوظہبی کے پرنس شیخ محمد بن زید امام کو بلانا بھی سفارت کاری کا صرف ایک حصہ ہے۔


Share: